پیپلز پارٹی ملکی سالمیت ویکجہتی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،وقار مہدی
پیر 30 مئی 2016 20:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو ملک کو متحد ومنظم رکھ سکتی ہے اور ملکی سالمیت ویکجہتی کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی،وہ آج یہاں کراچی میں پی ایس 117 اور پی ایس 106 میں 2 جون کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں جاوید مقبول بٹ اور عبدالصمد بلوچ کی کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں اور کسانوں کی جماعت ہے جو ہمیشہ ورکنگ کلاس کی حمایت سے اقتدار میں آئی ہے۔
پی پی پی نے ہمیشہ غریب عوام کے مسائل کو اولیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے منتخب ہونے والے امیدواروں نے عوام اور علاقے کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی، صرف اپنی قیادت کی خوشنودی میں لگے رہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار منتخب ہو کر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرینگے۔(جاری ہے)
انہوں نے پی ایس 117 اور پی ایس 106 کے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ 2جون کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بلاول بھٹو زرداری کے نامزد کردہ امیدواروں، پی ایس 117 سے جاوید بٹ اور پی ایس 106 سے سردار عبدالصمد بلوچ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
پی پی پی کے امیدوار منتخب ہو کر علاقے کی تقدیر بدل دینگے۔ کارنرز میٹنگز سے پی پی کے دیگر رہنماؤں، اعجاز بلوچ، اقبال ساند، اعجاز باران، سلیم سچوانی، امیدوارپی ایس 117 جاوید بٹ ،ظفر صدیقی ایڈوکیٹ، عاطف بلوچ اور امیدوار پی ایس 106 سردار عبدالصمد بلوچ نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.