جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

پیر 30 مئی 2016 19:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ، لڑکی کی والدہ ملزم کے فرار ہونے پر احاطہ عدالت میں بیہوش ہو گئی ۔ پیر کوایڈیشنل سیشن جج ثمینہ اعجاز چیمہ نے گرین ٹاؤن کی رہائشی جواں سالہ آسیہ کے اغواء میں ملوث ملزم لیاقت علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

لڑکی کے ورثاء کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی تاہم ملزم بآسانی احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا ۔ملزم کے فرار ہونے کے بعد اغواء ہونے والی لڑکی آسیہ کی والدہ بیہوش ہو گئی جس پر انہیں موقع پر ہی طبی امداددی گئی ۔ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی آسیہ خود بھی پرائیویٹ تعلیم حاصل کر رہی ہے ا ور اس کے ساتھ ایک پرائیویٹ سکول میں پڑھاتی بھی ہے ۔ملزمان لیاقت علی ،شہزاد ، اسلم اوراکبر وغیرہ نے اسے اغواء کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :