دبئی، شادی شدہ جوڑے کی غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنانے والا پاکستانی شخص گرفتار
محمد علی پیر 30 مئی 2016 19:51
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) دبئی میں شادی شدہ جوڑے کی غیر اخلاقی خفیہ ویڈیو بنانے والا پاکستانی شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں غیر اخلاقی ویڈیو کو جواز بنا کر ایک ہندوستانی جوڑے کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ شخص کی عمر 28 سال ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
(جاری ہے)
مذکورہ شخص دبئی میں لیموزین گاڑی کا ڈرائیور ہے جس نے رواں برس فروری کے ماہ میں دبئی آنے والے ایک نئے شادی شدہ ہندوستانی جوڑے کی گاڑی میں موجودگی کے دوران خفیہ طور پر گاڑی میں موجود کیمرے سے ان کی غیر اخلاقی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
بعد ازاں اس ڈرائیور نے ہندوستانی شخص سے رابطہ کرکے اسے یہ غیر اخلاقی ویڈیو بھیج کر 2 ہزار درہم کی رقم کا مطالبہ کیا۔ تاہم ہندوستانی شخص نے اس تمام صورتحال میں اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا اور اپنی اہلیہ کیساتھ ہندوستان واپس لوٹ گیا۔ ہندوستانی شخص کے دوست نے کمال چالاکی دکھاتے ہوئے پاکستانی ڈرائیور کو اس کی جانب سے طلب کی جانے والی رقم دینے کے بہانے بلا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈرائیور پر اب دبئی کی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.