وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ،لیگی رہنما شیخ عمران ارشد نے 6بکروں کاصدقہ دیا

پیر 30 مئی 2016 19:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔مسلم لیگ(ن) کی طرف سے منعقدہ مختلف تقاریب میں میاں نوازشریف کی جلدصحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ملتان میں لیگی رہنما اور یوسی چئیرمین شیخ عمران ارشد کی طرف سے وزیراعظم کی جلدصحت یابی کیلئے 6بکروں کاصدقہ دیا گیا۔

مسلم لیگ(ن)کی رہنما اور ایم پی اے سلطانہ شاہین کی رہائشگاہ پر وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لیگی خواتین رہنماؤں روبینہ شاہین،فہمیدہ چوہان،عطیہ ربنواز،سہیلہ اقبال،شکیلہ بشیر،لبنی ممتاز ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم پی اے سلطانہ شاہین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے محسن ہیں،پاکستان اور جمہوریت کیلئے انہوں نے بے شمارقربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

ان کی جلدصحت یابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے۔وزیراعظم جلدصحت یاب ہوکروطن واپس آئیں گے اور سرکاری امورسرانجام دیں گے۔مسلم لیگ(ن)آفس ملتان میں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر بلال بٹ،ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہرممتاز،شاہد مختارلودھی،ارشد بوٹا،منیرلنگاہ،عابدباکسر،راؤابرار،عمرفاروق بھٹی،اشرف ترواہا ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی علامت ہیٓں۔پوری قوم ان کی جلدصحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔سیاسی مخالفین ان کی بیماری پراپنی سیاسی دکانداری بند کریں اور وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعاکریں۔

متعلقہ عنوان :