Live Updates

ملک میں آئین بحران پیدا ہو گیا، سسٹم ڈی ریل ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہونگے، میاں محمود الر شید

کوئی جتنا مرضی الٹا سیدھا ہو جائے لیکن پا نا مہ پر جواب دینا ہی ہوگا، الزام ثابت ہوا تو قوم کسی کو پھر گھر نہیں جانے دیگی، مشترکہ ٹی آر اوز پر عمل نہ ہوا تو تحریک انصاف سڑکوں پر بھی آئے گی اور رائے ونڈ دھرنا بھی دیگی، بجٹ میں اپوزیشن تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کرینگے، اپوزیشن لیڈر کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 30 مئی 2016 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ بجٹ میں اپوزیشن تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کرینگے ، وزیراعظم کے لندن جانے سے ملک میں آئینی بحران پیداہو گیا، اسحاق ڈار سمیت کسی کو بذریعہ نوٹیفکیشن حکومتی امور نمٹانے کیلئے نا مزد نہیں کیا جا سکتا، جمہوریت کو خطرہ خود حکمرانوں اور انکے دریاریوں سے ہے، سسٹم ڈی ریل ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے حکومت پنجاب کو اپنی تجاویز سے آگاہ کر دیا ہے اگر حکومت نے تجاویز کو شا مل نہ کیا تو ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غیر ضروری منصوبوں کی بجائے مفاد عامہ اور انسانوں کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے اور تعلیم ،صحت ،صاف پانی، زراعت کے شعبوں کیلئے خاطر خواہ رقم مختص کرے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا گوہ ہیں تا ہم ان کے لندن جانے سے ملک میں ایک آئینی بحران پیداہو گیا ہے۔ اسحاق ڈار سمیت کسی کو بذریعہ نوٹیفکیشن حکومتی امور نمٹانے کیلئے نا مزد نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا ہوا تو یقینا یہ نقصان دہ عمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ خود حکمرانوں اور انکے دریاریوں سے ہے، سسٹم ڈی ریل ہوا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہو گی۔میاں محمود الر شید نے کہا کہ کوئی جتنا مرضی الٹا سیدھا ہو جائے لیکن پا نا مہ پر جواب دینا ہی ہوگا، الزام ثابت ہوا تو قوم کسی کو پھر گھر نہیں جانے دیگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ ٹی آر اوز پر عمل نہ ہوا تو تحریک انصاف سڑکوں پر بھی آئے گی اور رائے ونڈ دھرنا بھی دیگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات