66چینی جڑی بوٹیوں کو یورپی کتاب الادویہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا

پیر 30 مئی 2016 19:41

ہانگ ژو یو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) 66چینی طبی جڑی بوٹیوں کو یورپی کتاب الادویہ جو کہ میڈیکیشن کے کوالٹی کنڑول کے لئے مصدقہ ریفرنس ورک ہے میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یورپی کتاب الادویہ کی ٹی سی ایم(روایتی چینی میڈیسن)ورکنگ پارٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر جرہارڈ فرانز نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یورپ کے لئے چینی جڑی بوٹیوں کی برآمدات کا واضح کوالٹی معیار ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹی سی ایم کے مستقبل کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیا جو مشرقی چین کے صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ ان جڑی بوٹیوں کی سخت پڑتال کی گئی اور نتائج کو دستخط کرنے والے تمام 37ممالک نے منظوری دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :