چینی خاتون کوہ پیما کی کوہ پیمائی بارے کتاب کا نیپال میں اجراء

پیر 30 مئی 2016 19:41

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چینی خاتون کوہ پیما کی تحریر کردہ کتاب ’’چوٹی کی خاموشی‘‘کاپیر کو یہاں اجراء کیا گیا ۔دارالحکومت میں وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ بھالووتر میں منعقدہ تقریب میں نیپالی وزیراعظم کیپی شرما اوہلی کی کتاب کی نکاب کشائی کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کتاب دونوں ممالک اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں کافی کردار ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے چینی کوہ پیما وانگ جنگ کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی چوٹی کوہ چو مولنگوا سمیت اہم چوٹیوں کی کوہ پیمائی کرتے ہوئے اس کی جرات ، برداشت اور جہدمسلسل سے کافی کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔نیپال میں چین کے سفیر ووچنتائی نے نئی کتاب تحریر کرنے پر چینی کوہ پیما کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا مجھے امید ہے یہ کتاب آنے والے دنوں میں نیپال کا دورہ کرنے کے لئے زیادہ چینی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ کتاب چین اور نیپال کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دے گی۔نیپالی وزیراعظم کے امسال مارچ میں دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں کامیاب رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :