چین اور امریکہ کے اہلکاروں کے درمیان آئندہ ہفتہ بیجنگ میں اعلیٰ سطحی سالانہ مذاکرات ہوں گے

پیر 30 مئی 2016 19:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین اور امریکہ کے اہلکاروں کے سالانہ اجلاس آئندہ ہفتے بیجنگ میں منعقد ہوں گے۔ یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو بتائی ہے ۔ ترجمان لو کانگ نے اعلان کیا کہ آٹھواں چین امریکہ سٹریٹجک اور اکنامک ڈائیلاگ( ایس اینڈ ای ڈی) اورعوامی سطح کے تبادلوں کے بارے میں ساتویں چین امریکہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس 6اور7جون کو منعقد ہوں گے۔

ایس اینڈ ای ڈی کی صدارت نائب وزیراعظم وانگ یانگ اور سٹیٹ کونسلر یانگ جچی مشترکہ طور پر کریں گے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیرخزانہ جیکبلیو دوسربراہان مملکت کے نمائندوں کے طور پر موجود ہوں گے۔سی پی ای کی صدارت نائب وزیراعظم لایویان ڈون اور جان کیری مشترکہ طور پر کریں گے۔

(جاری ہے)

لو نے کہا کہ چین دونوں طرف کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد سڑیٹجک کمیونیکیشن میں اضافہ کرنے ،باہمی طور پر سودمند تعاون کو فروغ دینے اور اختلافات کو صحیح طور پر نمٹنے کے لئے امریکہ کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہے تاکہ چین اور امریکہ کے درمیان اہم ملکی تعلقات کے نئے ماڈل کی تعمیر کر آگے بڑھایا جا سکے ۔

ترجمان نے کہا کہ سی پی ای میں تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی ، ثقافت، صحت ، سپورٹس، خواتین و نوجوانوں میں تعاون وتبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :