Live Updates

آزادکشمیر کونسل کے حالیہ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروا کر ان کو جیلوں میں ڈالا جائے گا ، عمران خان جو اپنے آپ کو بڑا صاف اور شفاف کہتے ہیں اس کی جماعت نے آزادکشمیرمیں ہیراپھیری اور خریدوفروخت کو جائزقرار د ے کر اس گھناؤنے کارروبار کا جو آغاز کیا ،یہ آزادکشمیر کی سیاست پر بد نما داغ ہے، مسلم لیگ ن نے ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کی ،ایک غریب کارکن کو کونسل کا رکن بنوایا

وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی کی مسلم لیگ ن حلقہ چار کھاوڑہ کے مرکزی الیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 19:39

کوہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید اور مشیر وزیراعظم آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کونسل کے حالیہ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروا کر ان کو جیلوں میں ڈالا جائے گا ، عمران خان جو اپنے آپ کو بڑا صاف اور شفاف کہتے ہیں اس کی جماعت نے آزادکشمیرمیں ہیراپھیری اور خریدوفروخت کو جائزقرار دیتے ہوئے اس گھناؤنے کارروبار کا جو آغاز کیا وہ آزادکشمیر کی سیاست پر بد نما داغ ہے ۔

مسلم لیگ ن نے ہارس ٹریڈنگ پر لعنت بھیجتے ہوئے ایک غریب کارکن کو کونسل کا رکن بنوایا ۔ وہ پیر کو برسالہ کے مقام پر مسلم لیگ ن حلقہ چار کھاوڑہ کے مرکزی الیکشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر راجہ عبدالقیوم خان ، راجہ ابرار حسین،محمد ناہید عباسی، را جہ شوکت ، راجہ لیاقت ، راجہ ناہید ، حاجی محمد ریاض عباسی، سردار نصیر عباسی ، سردار روشن عباسی، سردار عرفان عباسی، محمد عابد عاسی آف بھروڑہ،نمبردار محمد مسکین خان بھروڑہ، نور خان بھروڑہ، شہزاد کیانی ، آفتاب کیانی، راجہ مظفر حسین، راجہ اجمل حسین،راجہ نعیم، سردار سلیم عاسی ، سرفراز مغل، محمد ریاض خان، چوہدری آصف پیر، خورشید، راجہ وقاص ، محمد ضمیر ، محمد کریم عباسی، نمبردار اشرف، محمد خورشید عباسی، ظہیر عباسی، راجہ اشفاق، مرزا مہران بیگ، صدام عباسی،اسحاق کیانی، رزاق کیانی، محمد فاضل بگلہ سکھاں،محمد حفیظ عباسی،محمد سفیر عباسی، محمد سعید آف دھاوی، محمد ندیم ، قدیر عباسی ، ساجد عباسی آف چلیاری،شاہد عباسی ، شکیل عباسی، اسد عباسی، راشد عباسی آف دھان گلی، محمد الیاس عباسی، خورشید عباسی، ظفر عباسی آف بٹنگی اور حلقہ کے سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف پاکستان کو امن ،ترقی اور خوشحالی والا بنانا چاہتے ہیں، اسی طرح وہ آزادکشمیر کو حقیقی ، فلاحی اور ایک ٹورسٹ سٹی کے طور پر بنانے کے خواہشمند ہیں تاکہ آزادکشمیر کے عوام خوشحالی کی منظر پاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی جیسے نا سور سے پنجہ آزمائی کرنے کے لئے پاک فوج کے تعاون سے آپریشن ضرب عضب شروع ہے ہم پاک فوج کی لازول قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اب پاکستان میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کر کے امن قائم ہوچکا ہے ۔

پاکستان میں بعض لوگ نواز شریف حکومت کو غیر مستحکم کر کے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور اداروں کی بحالی کے لئے 300سو ارب روپیہ مجید حکومت کو دیا آزاد کشمیر کے دس اضلاع کی ترقی و خوشحالی کے لئے جو 300سو ارب روپیہ دیا اس میں 30ارب روپے فی ضلع دیا گیا وہ فنڈز کہاں گئے۔

اور یہ رقم آزادکشمیر کے عوام پر خرچ کرنے کی بجائے زرداری ہاؤس کے کچن میں استعمال کیاگیا، ہم برسر اقتدار آکر احتساب کریں گے اور لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس قومی خزانے میں جمع کروائیں گے ۔ 2013میں جب نواز شریف کو حکومت ملی خزانہ خالی اور ادارے تباہ حال تھے ملک دہشت گردی کی لیپٹ میں تھا اوربجلی گیس ناپید اور مہنگائی عروج پر تھی میاں نواز شریف نے تباہ حال معیشت کو سہارا دیا اور بجلی گیس کا خاتمہ کرنے کے لئے بیرون ممالک سے معاہدے کیے جن کی تکمیل سے 2018 تک پاکستانی و کشمیری قوم کو اندھیروں سے نکال کر لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ دلائیں گئے، انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم پن منصوبہ اگلے سال کام شروع کردے گا اور اس منصوبے کا تمام انتظام اور انصرام حکومت آزادکشمیر کے ذریعے ہوگا ۔

ہم آزادکشمیر کی عوام کو بااختیار کرنا چاہتے ہیں ہمارے مخالفین خوش فہمی کا شکار نہ ہوں احتساب ہو گا تو سب کا ہو گا کسی کو معافی نہیں ملے گی، پاکستان اور آزاد کشمیر کی کرپٹ ما فیہ جلد بے نقاب ہو گی کشمیری نواز شریف کے امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیابی دلائیں(ن) لیگ کی حکومت قائم ہو گی تو وفاقی حکومت میگا پروجیکٹ کے زریعے آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال اسیٹٹ بنائے گی تقریب سے صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچپسی لینے پر وزیراعظم پا کستان میاں نواز شریف اور ان کے معاونین کا شکر گزار ہوں چھوٹو اور موٹو گینگ نواز شریف کے چاہنے والوں کا راستہ نہیں روک سکتا ۔

آزاد کشمیر کے انتخابات 2016میں سیاسی مداریوں کو شکست فاش سے دو چار کر کے کامیابی حاصل کریں گے۔اس سلسلہ میں میرٹ پر ٹکٹ جاری کریں گے اور آئندہ بھاری میڈنٹ کے ذریعے مسلم لیگ ن اقتدار میں آئے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات