وزارت داخلہ نے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا

پیر 30 مئی 2016 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وزارت داخلہ نے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ،ملزم اشرف مگسی نیب کی تحویل میں ہے اور اس پر غیر قانونی طریقے سے من پسند افراد کو سرکاری محکموں میں بھرتیوں کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے پبلک سروس کمیشن بلوچستان کے سابق چیئرمین اشرف مگسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیاہے،ملزم اشرف مگسی نیب کی تحویل میں ہے اوراس پر اختیارات کا ناجائز استعمال اورجعل سازی کے ذریعے بھرتیوں کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :