Live Updates

وزیراعظم کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت تشویشناک ہے ، دنیا کی کسی بھی جمہوری میں حکومتی انتظامات ایسے نہیں چلائے جاتے، سائبر وسائل کے ذریعے جاسوس ادارے کیلئے اہم ترین گفتگوتک رسائی مشکل نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کابیان

پیر 30 مئی 2016 19:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کسی بھی جمہوری میں حکومتی انتظامات ایسے نہیں چلائے جاتے، سائبر وسائل کے ذریعے جاسوس ادارے کیلئے اہم ترین گفتگوتک رسائی مشکل نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کا فیصلہ تشویشناک ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت غیر محفوظ ہے، اہم اجلاس کی ویڈیو لنک سے صدارت سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی بھی جمہوری میں حکومتی انتظامات ایسے نہیں چلائے جاتے، سائبر وسائل کے ذریعے جاسوس ادارے کیلئے اہم ترین گفتگوتک رسائی مشکل نہیں۔عمران خان نے کہا کہ قومی مفادات پر مسلسل سمجھوتے کئے جا رہے ہیں، ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے معلومات صیغہ راز میں رکھی جاتی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات