آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے، ازمیر کے قریب مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے

پیر 30 مئی 2016 19:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے،آرمی چیف ازمیر شہر کے قریب مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف 2روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔آرمی چیف ازمیر شہر کے قریب مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشقیں دو مراحل میں منعقد کی جا رہی ہیں، فوجی مشقوں کا ایک مرحلہ پیر کی شب ہوا جبکہ دوسرا (کل) صبح منگل کو ہو گا۔ آرمی چیف دونوں مراحل میں شریک ہوں گے۔