وزیراعلیٰ کاخانیوال کے علاقے میں کلینک کی چھت سے گر کرایک لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 30 مئی 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 30 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے خانیوال کے علاقے میں کلینک کی چھت سے گر کرایک لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کرلی اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلا ف قانونی کارروائی کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاں بحق لڑکی کی زخمی خاتون رشتہ دار کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :