افسران کی کارکردگی کا وڈیو لنک کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا، جام مہتاب حسین ڈہر

پیر 30 مئی 2016 19:05

کراچی ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈٹس اور ڈائریکٹرز صحت کے ساتھ وڈیو لنک کے ذریعے باقاعدگی سے کانفرنس منعقد کی جائیں گی تا کہ محکمہ صحت کے عملے کی کارکردگی جانچنے کے ساتھ ان کی آمدورفت کے بارے میں مکمل آگاہی رکھی جا سکے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری صحت احمد بخش ناریجو نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اس سلسلے میں انتظامات کریں اور وڈیو لنک کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنائیں۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت نے شکایات ملنے پر ڈپٹی سیکریٹری زاہد شر کو فوری طور پر پوسٹ سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری صحت سے کہا کہ وہ مذکورہ ڈپٹی سیکرٹری کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کریں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر صحت نے چیف سیکریٹری سندھ سے بات چیت کی اور انہیں تجویز دی کہ مذکورہ افسر کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :