صوبے کی تیز رفتار ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جن سے زیادہ آبادی مستفید ہو اور تعلیم،صحت اور سماجی شعبوں کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں،2018میں ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا،لاکھوں نوجوانوں کو فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا لندن سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب

پیر 30 مئی 2016 19:01

لندن /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ صوبے کی تیز رفتار ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جن سے زیادہ آبادی مستفید ہو اور تعلیم،صحت اور سماجی شعبوں کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں،2018میں ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا،لاکھوں نوجوانوں کو فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگا۔

پیر کووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لند ن سے 3گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خدوخال کا جائزہ لیاگیا،صوبے کی تیزرفتاری اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سالانہ ترقیاتی پروگرام عوامی امنگوں کا عکاس ہونا چاہئے،ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جن سے زیادہ آبادی مستفید ہوا ورتعلیم ،صحت اورسماجی شعبوں میں زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بھی عوام کی فلاح و بہبود پر اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے،دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جارہاہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے اٹھ رہاہے۔شفافیت ،معیار اور رفتارحکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کی پالیسی جاری رہے گی۔وزیراعلی نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جارہاہے اور ملک میں2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائیگااور عام آدمی کو فنی تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگا اور عام آدمی کی زندگی میں بہتر ی لانا ہماری ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :