خصوصی دعائیہ تقریب میں وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعائیں ، 10بکروں کا صدقہ

پیر 30 مئی 2016 18:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) وفاقی دارلحکومت میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگی گئیں اور 10بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید،وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری اوروزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت سینکڑو ں افراد نے شرکت کی،تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی ،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ،تقریب کے دوران 10بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا۔(

متعلقہ عنوان :