حامد کرزئی کا وزیراعظم نوازشریف کو خط ،جلد صحت یابی کی دعا

امید ہے نوازشریف عوام کی خدمت کیلئے جلد وطن واپس پہنچیں گے ، سابق افغان صدر

پیر 30 مئی 2016 18:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ جلد اپنے ملک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوں گے اور عوام کی خدمت کیلئے جلد وطن واپس پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو افغانستان کے سابق صدر حامد کززئی نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھا جس میں نوازشریف کیلئے صحت یابی کی دعا کی گئی کہ امید ہے آپ جلد اپنے ملک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوں گے اور جلد اپنی عوام کی خدمت کیلئے اپنے وطن واپس پہنچیں گے ۔اﷲ پاک آپکو جلد صحت یاب کرے اور خوشگوار کامیاب زندگی عطاکرے۔