حکومت براہ راست کسانوں سے خریداری کرکے کاشتکاروں کواستحصال سے بچائے‘میاں مقصود احمد
آڑھتی کسانوں سے اونے پونے فصلیں خرید کردونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
پیر 30 مئی 2016 18:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث شعبہ زراعت زبوں حالی کاشکار ہے ،کاشت کار اپنے جائز مطالبات لے کر دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ان کاکوئی پرسان حال نہیں،صرف مذاکرات کے نام پرحکومت وقت گزاری کررہی ہے ،ملکی ترقی میں زراعت کاشعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ،اس کو نظر انداز کرکے ہم ترقی کاسفر طے نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہاکہ کسانوں کی محنت کا صلہ انہیں ملنا چاہئے۔ہر فصل کے بعد آڑھتی کاشتکاروں سے اونے پونے غلہ خرید کرآگے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جبکہ حکومت اور دیگرمتعلقہ ادارے اس ظلم وزیادتی پرخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ رہی سہی کسرلوڈشیڈنگ،ناقص ادویات اور جعلی کھادوں نے پوری کردی ہے۔
آئندہ بجٹ میں کسانوں کو ریلیف دیاجائے۔زرعی مداخل اور کھادوں کی قیمتوں میں کمی لائی جانی چاہئے۔حکمرانوں کی بے بسی کااس سے بڑھ کر اور کیاثبوت ہوسکتا ہے کہ ہمارے کسان کسمپرسی کی زندگی گزارنے اور پانی کی کمی کاسامناکررہے ہیں جبکہ بھارت ہمارے حصے کے دریاؤں کابھی پانی چوری کرکے اپنے کھیتوں کوسیراب کررہا ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ ہر سال ملک میں کاشت کارانتھک محنت کرکے ریکارڈ فصلیں پیداکرتے ہیں مگر انہیں پورے نرخ نہیں ملتے۔حکومت کو چاہئے کہ وہ خریداری براہ راست کسانوں سے کرے تاکہ ان کا استحصال کاسلسلہ بندہوسکے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارے دریاؤں کے پانی پر62سے زائد ڈیم تعمیر کرچکا ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کالاباغ ڈیم کی فی الفور تعمیر شروع کی جائے۔اس سے 65لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر زمین قابل کاشت بنائی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.