وزیر اعظم کی تیمار داری کیلئے لندن میں موجود وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور نمٹائے

پیر 30 مئی 2016 18:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) اپنے بڑے بھائی وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کیلئے لندن میں موجود وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور نمٹائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے دو اجلاسوں کی صدارت کی ۔ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی جن سے وزیر اعلیٰ نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی دیگر سرکاری امور بارے بھی آگاہی حاصل کی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بدھ یا جمعرات کے روز وطن واپسی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :