وزیراعلیٰ پنجاب کاخانیوال کے علاقے میں کلینک کی چھت سے گر کرایک لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب،واقعہ کی تحقیقات کا حکم ، زخمی خاتون کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 30 مئی 2016 18:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے خانیوال کے علاقے میں کلینک کی چھت سے گر کرایک لڑکی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے رپورٹ طلب کرلی اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلا ف قانونی کارروائی کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جاں بحق لڑکی کی زخمی خاتون رشتہ دار کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔