وزیراعظم ہاؤس میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا ہے

وزیراعظم نواز شریف کی وڈیولنک سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،اجلاس میں مالی سال 2016-17ء کا تخمینہ اور سفارشات پیش کی جائینگی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 18:21

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :وزیراعظم ہاؤس میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف کی وڈیولنک سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مالی سال 2016-17ء کے بجٹ کا تخمینہ اور سفارشات پیش کی جائینگی۔اجلاس میں وفاقی وزراء اور محکموں کے سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :