قبل از وقت پیدا ہونے والے افراد میں ہڈیوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے‘تحقیق

قبل ازوقت پیدا ہونیوالے بچے ماں سے کیلشیم کی مناسب مقدارجذب نہیں کرپاتے جس کی وجہ سے ان میں آسٹیوپراسس کاخطرہ زیادہ ہوتاہے

پیر 30 مئی 2016 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) طبی ماہرین کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے اور پیدائش کے وقت کمزور بچوں میں دیگر کے مقابلے میں ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پراسس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔طبی زبان میں آسٹیوپراسس اس بیماری کو کہتے ہیں جس میں انسان کی ہڈیاں کمزور اور بھربھری ہوجاتی ہیں۔ ناروے کی اعلی درسگاہ نارویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ماہرین نے لوگوں میں ہڈیوں کے بھربھرے پن سے متعلق تحقیق کی، جس میں انہوں نے ہزاروں افراد کے مکمل طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ لوگ جو قبل از وقت پیدا ہوتے یا یا پیدائش کے وقت کمزور ہوتے ہیں، ان میں بڑا ہونے پر دوسروں کے مقابلے میں آسٹیو پراسس کا امکان کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل آخری ہفتوں میں ماں اپنے بطن میں موجود بچے کو کیلشئیم منتقل کرتی ہے جس سے بچے کی ہڈیوں کو مضبوطی ملتی ہے لیکن جب بچہ وقت سے پہلے دنیا میں آتا ہے تو اس کی ہڈیوں میں کیلشئیم کی منتقلی مکمل نہیں ہوپاتی جس سے اس کی ہڈیاں کمزور رہتی ہیں۔ کیلشئیم کی یہ کمزوری ان میں بلوغت کے بعد اپنے اثرات دکھاتی ہے اور وہ بتدریج آسٹیوپراسس کا شکار ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :