وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سیکٹر ای 11 اور ڈی 12 کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 30 مئی 2016 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیر مملکت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سیکٹر ای 11 اور ڈی 12 کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سیکٹرز میں سڑکوں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ پیر کو ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای 11 اور ڈی 12 کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان سیکٹرز کی مرکزی اور رابطہ سڑکوں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور سیکٹر ای 11 اور ڈی 12 کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ ای 11 میں زیر تعمیر دو رویہ سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر مملکت نے مارگلہ روڈ اور ای 11 کی نئی سڑک کے جنکشن میں ڈیزائن کی تبدیلی کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر ڈی 12 کا ترقیاتی کام ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :