وزیر اعظم کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے ٗراجہ ظفر الحق کی اپیل

پیر 30 مئی 2016 17:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) قائد ایوان سینٹ اور موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ ظفر الحق نے عالمی سطح پر ادارے کی تمام شاخوں سے دنیائے اسلام کے عظیم رہنما اور پاکستان کو پہلی ایٹمی قوت بنانے والے وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے انفرادی اور اجتماعی دعاء کرانے کی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دل کا آپریشن 31 مئی کو لندن میں ہو رہا ہے، ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :