بجٹ کی تیاری اور تجاویز پر مشاورت ہوتی رہی ہے ٗ بجٹ میں بہتری کی توقع کرنی چاہیے ٗ وزیر اعظم

میری صحت یابی کیلئے دعائیں کر نے پر پوری قوم کا احسان مند ہوں ٗنوازشریف کی پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مئی 2016 17:46

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری اور تجاویز پر مشاورت ہوتی رہی ہے ٗ بجٹ میں بہتری کی توقع کرنی چاہیے ٗ میری صحت یابی کیلئے دعائیں کر نے پر پوری قوم کا احسان مند ہوں ۔ پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ میری صحت یابی کیلئے پوری قوم دعائیں کررہی ہے دعائیں کر نے والوں کے بارے پڑھ رہا ہوں اور سن بھی رہا ہوں سوشل میڈیا بھی دیکھا ہے یہ قوم کا بہت بڑا احسان ہے اور میں بہت متاثر ہوا ہوں ٗ عیسائی مسلمان ہندو ں نے سب سے دعائیں کی ہیں جس پر میں ان کی دل کی گہرائیوں پر شکر گزارہوں ۔

ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ رابطے میں ہوں ٗ اجلاس کے دوران وزراء کی بات سنوں گا اوراپنے خیالات کا اظہار بھی کرونگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ کی تیاری اور تجاویز پر مشاورت ہوتی رہی ہے اور بجٹ میں بہتری کی توقع کر نی چاہیے بجٹ میں عوامی توقعات کا پورا خیال رکھا جائیگا اپنی صحت کے حوالے سے سوال پر وزیر اعظم نے کہاکہ وزراء کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ملکی حالات کو دیکھنا میری ذمہ داری ہے جو نہی صحت ٹھیک ہوگی اور اپنے علاج معالجے کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے واپس روانہ ہو جاؤنگا ۔

متعلقہ عنوان :