عمان: رمضان المبار ک میں سرکاری اور نجی اداروں کے اوقات کار کا اعلان

پیر 30 مئی 2016 17:44

عمان: رمضان المبار ک میں سرکاری اور نجی اداروں کے اوقات کار کا اعلان

عمان : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء): عمانی وزیرِ سول سروسز کونسل کے وزیر سیّد خالد بن ہلال بن سعود ال بوسیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ماہ رمضان میں سرکاری ادارے صبح 9سے لیکر 2بجے تک کھلے رہا کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی اداروں کے بارے میں وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک میں نجی اداروں کے لیئے چھ گھنٹے دورانیہ رکھا گیا ۔جبکہ 30گھنٹے ہفتہ کے ہوں گے۔