ملازمین کی ترقی سمیت اپ گریڈیشن کو حکومتی قوانین کی روشنی میں حل کیا جائیگا،ڈی سی او

پیر 30 مئی 2016 17:33

لاہور۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء )ملازمین کے حقو ق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، ملازمین کو تحفظ فراہم کرنا متعلقہ ادارو ں کے افسران کی ذمہ داری ہے ، ملازمین کی پر موشن سمیت دیگر معاملات کو حکومتی قوانین کی روشنی میں حل کیا جائے اور حکومتی قوانین کے مطابق ملازمین کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او عر فان احمد سندھو نے اپیکا کے کنو نشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔