پاک پتن میں چھ ماہ کے بچے کو اغوا کر لیا گیا ،مقدمہ درج

پیر 30 مئی 2016 17:33

پاکپتن۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء ) پاک پتن میں دربار حضرت بابا فرید سے چھ ماہ کے بچے کو اغوا کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسماة فوزیہ پروین اپنے چھ ماہ کے بیٹے امیر حمزہ کے ہمراہ دوبار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر پر نذرانہ دینے کے لئے آئی تو اس دوران چار مشتبہ ملزم عورتوں نجمہ بی بی وغیرہ کو اپنا چھ ماہ کا بیٹا امیر حمزہ پکڑا کر خود باتھ میں گئی تو ملزموں عورتیں بچہ اغوا کرکے لے گئیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :