سندھ ہائی کورٹ نے وریام فقیر خاصخیلی کے خلاف کیس میں ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کو 6 جون کو طلب کرلیا

پیر 30 مئی 2016 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما وریام فقیر خاصخیلی کے خلاف کیس میں ایس ایس پی خیرپور پیر محمد شاہ کو 6 جون کو طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما وریام فقیر خاصخیلی کے خلاف کیس کی سماعت پیرکوچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔وریام فقیر ودیگر پر2008میں الیکشن کے دوران ایک شخص کے قتل کا الزام ہے۔سیشن جج خیر پور نے 2011 میں ملزمان کو بری کردیا تھا۔تاہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے کرکیس کو دوبارہ کھول دیا تھا۔عدالت نے پیرکو ملزم سرور شاہ کی غیر حاضری کی وجہ سے سماعت 6جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :