چینی باشندوں کو اسٹیل ٹاؤن کے رہائشی علاقے گلشن حدید سے منتقل کرا دیا گیا تھا تاہم بغیر بتائے وہ پھر آباد ہوگئے ،آئی جی سندھ

پیر 30 مئی 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ اسٹیل ٹاؤن بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر چینی باشندوں کو اسٹیل ٹاؤن کے رہائشی علاقے گلشن حدید سے منتقل کرا دیا گیا تھا تاہم بغیر بتائے وہ پھر آباد ہوگئے اور سیکورٹی لینے سے انکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں آئی جی نے کہا کہ چینی باشندوں کے چلے جانے کے بعد ان کے رہائشی مکان سے رینجرز اور پولیس بھی ہٹالی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اچانک کچھ چینی باشندے پھر اس مکان میں آباد ہوگئے تھے۔ یہ اطلاع ملنے پر سیکورٹی کے لئے پولیس پہنچی تو اسے واپس کردیا گیا تھا۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس سرگرمی سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :