اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ کا گندم خریداری سنٹر کا دورہ ، کوالٹی کی چیکنگ ،خریداری کے عمل پر اطمینان کا اظہار

پیر 30 مئی 2016 17:04

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) اسٹنٹ کمشنرڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کا گندم خریداری سنٹر کا دورہ ، گندم کی کوالٹی کی چیکنگ ،خریداری کے عمل پر اطمینان کا اظہار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نثار احمد کی خصوصی ہدایت پر اے سی ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے گندم کی خرید کے گودام کا دورہ کیا اس موقع پر اے ایف سی محکمہ فوڈ نے ان کو گندم خرید کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اے سی ڈیرہ نے گودام میں خریدی جانے والی گندم کی کوالٹی کو چیک کی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران اے سی ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے محکمہ فوڈ کو دو لاکھ بوری گندم کی خرید کا ہدف دیا گیا اب تک 51ہزا ر بوری خریدی جاچکی ہے ۔ گندم کی خرید روزانہ آٹھ سے دس ہزار بوری ہے ۔