سات مزدوروں کی ہلاکت ،ایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او واہگہ ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا

پیر 30 مئی 2016 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دیوار گرنے سے میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے سات مزدوروں کی ہلاکت پرایڈمنسٹریٹر اور ٹی ایم او واہگہ ٹاؤن کو معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل لکھو ڈیر میں قائد اعظم انٹر چینج کے قریب زیر تعمیر گودام کی دیوار گرنے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے سات مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعہ کے بعد ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹاؤن مدیحہ شاہ نے ٹی او پی اینڈسی مشرف رشید کو معطل کر دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر ایڈمنسٹریٹر واہگہ ٹاؤن مدیحہ شاہ اور ٹی ایم اوحارث جلیل کو معطل کر کے انہیں متعلقہ محکموں میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔