پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی اسلام آباد سے میرپورروانگی ریلی کی جھلکیاں

پیر 30 مئی 2016 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد زرداری ہاؤس سے جب میرپور کیلئے روانہ ہوئے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں اور پیپلزپارٹی کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک ان کے ہمراہ تھے۔ سابق چیئرمین سینٹ نیئربخاری ، نرگس فیض ملک، قمرشاہ، عنصر کیانی اور دیگرراہنماؤں نے استقبال کیا۔

فیض آباد پہنچنے پرمصطفی نواز کھوکھر اورراجہ عمران حیدر کی جانب سے والہانہ استقبال ، جیالوں نے پرجوش نعرہ بازی کی۔ فیض آباد سے مورال تک سڑک کے دونوں اطراف بلاول بھٹو کوویلکم کرنے کے حوالے سے بڑے قد آور پورٹریٹ اور بینرز کی بھرمار۔

(جاری ہے)

روات چوک آمد پرسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، آزادکشمیرکے وزیرقانون اظہرگیلانی، وزیرسیروسیاحت وبحالیات عبدالسلام بٹ کا بڑے بڑے قافلوں کے ہمراہ استقبال اورخیرمقدمی نعرے بازی، بینرز اورپیپلزپارٹی کے جھنڈوں کاخوبصورت سماں۔

مندرہ ٹول پلازہ آمد پرکہوٹہ اورمری کے قافلہ کی قیادت مرتضی ستی کے ہمراہ بھرپوراستقبال، خوش آمدید کے نعرے۔ ظفرچوک پرخواتین نے جلوس روک کربلاول بھٹوزرداری پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا دینہ میں سابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کی قیادت میں جہلم دینہ اور کھاریاں کے عوام نے والہانہ پرتپاک استقبال کیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے گوجرخان اور دینہ میں مختصر خطاب کیا جبکہ دیگرجگہوں پراستقبال کرنے والوں نے ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورنعرہ بازی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :