علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن بدوملہی کے قریب فیل ہو گیا

پیر 30 مئی 2016 17:02

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن بدوملہی کے قریب فیل ہو گیا ، شدید گرمی میں ٹرین کئی گھنٹے رکے رہنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ سے بذریعہ نارووال کراچی جانیوالی 10ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن نارووال سے پچیس کلومیٹر دور بدوملہی ریلوے پھاٹک پر فیل ہو گیا جس کی وجہ سے ٹرین شدید گرمی میں کئی گھنٹے تک ویرانے میں کھڑی رہی۔

پھاٹک پر ٹریفک بند ہونے کے باعث سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔شدید گرمی نے ٹرین میں سوار مسافروں بالخصوص خواتین اور بچوں کا برا حال کر دیا اور انہیں شدیدذہنی کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ شدید گرمی میں ریلوے حکام کو کوستے رہے۔مسافربذریعہ سڑک بسوں اور ویگنوں پر اپنی منزل مقصد تک پہنچے۔بعد ازاں متبادل انجن آنے پر گاڑی لاہور کے لئے روانہ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :