صحت یابی کیلئے د عائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں،بجٹ میں عوامی مفادات کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔وزیراعظم

آپریشن سے متعلق بہتری کی توقع ہے،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی وڈیولنک کے ذریعے صدارت کرونگا،بجٹ سے متعلق ابتک کی مشاورت میں شامل رہا ہوں۔نواز شریف کی پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مئی 2016 16:59

صحت یابی کیلئے د عائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں،بجٹ میں عوامی مفادات ..

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت یابی کیلئے د عائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں،بجٹ سے متعلق ابتک کی مشاورت میں شامل رہا ہوں،بجٹ میں عوام کے مفادات کا بھرپور خیال رکھا جائیگا،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی وڈیولنک کے ذریعے صدارت کرونگا،جس میں خود بات بھی کروں گا اور تجاویز بھی سنوں گا۔

انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے متعلق اب جو بھی کام ہوا ہے مشاورت میں شامل رہا ہوں۔

(جاری ہے)

آج بھی وڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے رابطے میں رہونگا۔بجٹ میں بہتری کی امید رکھی جانی چاہیے۔شہباز شریف بھی لندن آئے ہوئے ہیں۔شہباز شریف سے بھی مشاورت کی ہے۔انہوں نے اپنے آپریشن سے متعلق کہا کہ اللہ سے بہتری کی توقع کرنی چاہیے۔دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں۔عیسائی،مسلمان،ہندو سب کا دل کی اتھاء گہرائیوں سے ممنون ہوں۔تمام مذاہب کے ماننے والوں نے دعائیں کی ہیں جس کا مشکور ہوں۔واضح رہے وزیراعظم پاکستانی ہائی کمیشن میں وڈیو لنک کے ذریعے قومی اقصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔