جرمنی میں شدید موسم اور طوفان باد و باراں سے 3 افراد ہلاک

پیر 30 مئی 2016 16:56

برلن۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) جرمنی کے جنوب مغربی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں شدید موسم اور طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ تباہی گمنڈ شوابش کے علاقے میں ہوئی، جہاں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وائی بیچ کے علاقے میں ایک زیر زمین کار پارکنگ منہدم ہو گئی، جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق گیا۔ صوبائی حکومت نے شدید موسم کے باعث اضافی احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :