ایڈ منسٹریٹر بلدیہ نے بورڈ آف ریونیو سے فوری طور پر اپنے حصے کی رقم مانگ لی ہے

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 16:41

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء )ایڈ منسٹریٹر بلدیہ نے بورڈ آف ریونیو سے فوری طور پر اپنے حصے کی رقم مانگ لی ہے ، تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ فاروق رشید سندھو نے بورڈ آف ریونیو کو درخواست ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم اے کی حدود میں واقع تین پلازوں جنہیں تین ماہ پہلے سیل کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنے ذمے واجبات بھی ادا کیئے ہیں اس کے حصے کی رقم اب تک ٹی ایم اے سرگودھا کو نہیں دی گئی ہے جس سے ٹی ایم اے سرگودھا کو تنخواہوں ، پنشن اور دیگر مسائل درپیش ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی جانب سے بورڈ آف ریونیو کو لکھی جانے والی چٹھی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی رقم میں سے 15 فیصد محکمہ ریونیو بورڈ اور 85 فیصد ٹی ایم اے سرگودھا کو دی جانی ہے لیکن اب تک یہ رقم ہمارے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہ ہوسکی ہے جس کے باعث کئی ماہ سے تنخواہوں ، پنشن گزاروں اور دیگر معاملات چلانے میں ٹی ایم اے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا جلد از جلد یہ رقم فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں تاکہ تنخواہ گزاروں ، پنشن اور دیگر معاملات کو چلایا جا سکے ۔