صوبہ بھر میں ناقابل مرمت گاڑیوں ، مشینری ، آلات ، فرنیچر اور دیگر کو نیلام کرنے کا فیصلہ

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 16:41

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء )صوبہ بھر میں ناقابل مرمت گاڑیوں ، مشینری ، آلات ، فرنیچر اور دیگر کو نیلام کرنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ایسی تمام ناقابل مرمت اشیاء کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں مشینری ،گاڑیاں ،فرنیچر ،درخت ،آلات اور دیگر ساز وسامان شامل ہے کی بولی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا اس ضمن میں تمام محکموں سے ایسے ناقابل مرمت چیزوں کی مفصل رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا تخمینہ بھی لگا کر بھجوایا جائے تاکہ جیسے ہے کی بنیاد پر ناقابل مرمت اشیاء کو نیلامی کے ذریعے فروخت کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔