Live Updates

موجودہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماؤں کے اجلاس میں اتفاق

پیر 30 مئی 2016 16:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنماؤں کااہم اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں نوجوان ٹکٹ ہولڈرز ،ونگز کے اہم عہدیداران اور دیگررہنماں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ، کیونکہ کرپشن کے ناسور نے ملک کا مستقبل دا پر لگا دیا ہے ، قوم کو بھوک ،ننگ ، افلاس اور خودکشیوں کاتحفہ دینے والے حکمران طبقے نے دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت کو لوٹا ہے ، میگا پروجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کے کک بیکس وصول کئے جاتے ہیں، نوازشریف اب اپنی کرپشن چھپانے کے لئے زرداری کے در پر بھیک مانگنے گئے ہیں، اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ قوم کی یہ خواہش ہے کہ حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کے لئے اہل نوجوانوں کو تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا حصہ بنایا جانا چاہئے تاکہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ اس کی ترجمانی کرے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے نوجوانوں کو سیاسی طورپرمتحرک کر کے پہلے ہی سیاست میں تبدیلی کا آغاز کردیا تھا ، ہر نوجوان اپنے قائد کے اشارے پر وقت کے ہرفرعون کے سامنے ڈٹ جانے کو تیار ہے۔ اہم فیصلوں میں بھی نوجوان قیادت کی مشاورت ہوناپارٹی کے وسیع ترمفاد میں ہے ، پارٹی کے متحرک کارکنوں جنہوں نے کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پارٹی کو اس مقام پر پہنچایا ہے جب تک وہ کارکن خصوصا نوجوان پارٹی صفِ اول کی قیادت میں شامل نہیں ہوں گے صحیح معنوں میں تبدیلی لانا ناممکن ہوگا، تاریخ بھی اس بات کی گواہ ہے نوجوان جو ہر تحریک کا ہر اول دستہ ہوتے ہیں ان کو فیصلہ سازی میں شامل کئے بغیر وہ اہدا ف حاصل نہیں کئے جاسکتے جن کے لئے عمران خان اور تحریک انصاف نے دودہائیوں پر محیط طویل جدوجہد کی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :