میر آف نگر میر شوکت علی کی تیسری برسی منائی گئی

پیر 30 مئی 2016 16:39

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) پاکستان کے سابق سفیر اور میر آف نگر میر شوکت علی کی تیسری برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے صاحبزادے میر آف نگر قاسم علی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں ممتاز شخصیات علماء ومشائخ وگلگت بلتستان کے سیاسی رہنماوں نے شرکت کی اور میر شوکت علی مرحوم کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں آغا مرتضیٰ پویا نے میر شوکت علی مرحوم کیلئے اجتماعی دعا کرائی ۔