لوک ورثہ کی جانب سے پاکستان کی ثقافت کو دستاویزی شکل میں محفوظ بنانے کا کام جاری

پیر 30 مئی 2016 16:38

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) لوک ورثہ کی جانب سے پاکستان کی ثقافت کو دستاویزی شکل میں محفوظ بنانے کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ حکام کے مطابق اب تک پاکستان کی ثقافت سے متعلق 200سے زائد کتابیں شائع کر چکا ہے، یہاں قائم لائبریری میں ثقافت سے متعلق کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے جس سے تاریخ کے طالب علم مستفید ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ آڈیو سی ڈیز بھی موجود ہیں جس میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا گیاہے ۔ لوک ورثہ میں موجود شاپس پر یہ کتابیں اور سی ڈیز دستیاب ہیں، لوک ورثہ ہیرٹیج میوزیم میں بھی پاکستان کی ثقافت کے تمام رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :