پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

پیر 30 مئی 2016 16:38

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر سید نوید قمر کریں گے، اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار اور قومی صحت کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔