حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی 26 سو سے زائد یونین کونسلوں کی 5 ماہ میں 15فیصد کٹوتی کے ساتھ 22کروڑ سے زائد کی رقم میٹرو پراجیکٹ پر لگانے کیلئے وصول کر لی گئی ہے

Malik Usman ملک عثمان پیر 30 مئی 2016 16:38

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی۔2016ء ) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی 26 سو سے زائد یونین کونسلوں کی 5 ماہ میں 15فیصد کٹوتی کے ساتھ 22کروڑ سے زائد کی رقم میٹرو پراجیکٹ پر لگانے کیلئے وصول کر لی گئی ہے ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ جنوری2016 سے اب تک 5 ماہ میں جو ہر ماہ تنخواہوں کی مد میں گرانٹ دی جاتی ہے اس میں سے 15 فیصد کٹوتی کرکے رقم جاری کی جارہی ہے ماہ مئی کی جاری ہونے والی گرانٹ سے بھی 4 کروڑ 59 لاکھ 56ہزار 9 سو 11 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے اور اب تک حکومت کی جانب سے لاہور میں جاری میٹروبس کی تعمیر کیلئے جو رقم کٹوتی کی گئی ہے اس کا کل مجموعہ 22 کروڑ 97 لاکھ 80ہزار روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

جو ہر ماہ صوبہ بھر کی 2603 یونین کونسلز سے کٹوتی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :