وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن کا تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے عمر کوٹ میں ایرڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

پیر 30 مئی 2016 16:35

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے عمر کوٹ میں ایرڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے زیڈ آر آئی) کا دورہ کیا۔ پیر کو پی اے آر سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے تحت ڈرپ ایری گیشن سسٹم اور بائیوایمبسڈیشن سسٹم کا افتتاح کیا جس کا مقصد گندے پانی کو زرعی مقاصد کے لئے قابل استعمال بنانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ بھی وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی، لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانے کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔ اس موقع پر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم امجد نے کہا کہ حکومت دور افتادہ علاقوں میں زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور عمر کوٹ بھی ان علاقوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی زراعت کی ترقی کے لئے کسانوں سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :