چین کی طرف سے سری لنکا کے سیلاب زدگان کیلئے 37لاکھ ڈالر کی امداد

پیر 30 مئی 2016 16:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) چین سری لنکا کے سیلاب زدگان کیلئے 2.28ملین ڈالر کی امدادی اشیاء سری لنکا کو فراہم کریگا جن میں ٹینٹ ، بستر اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہوں گی ، یہ ضروری سامان سری لنکا کو چارٹر طیاروں کے ذریعے بھیجا جائے گا ، اس کے علاوہ چینی حکومت پندرہ لاکھ ڈالر کی نقد امدادبھی فراہم کرے گی ، یاد رہے کہ سری لنکا میں گذشتہ دنوں طوفانی بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سو افراد ہلاک اور پانچ لاکھ متاثر ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :