چوتھی سہ ماہی قسط کے طور پر 89220مستحقین کی مالی امداد کے لئے 37کروڑ 30لاکھ 20ہزار روپے جاری

پیر 30 مئی 2016 16:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) محکمہ زکوة و عشر پنجاب نے سال2015-16کے لئے چوتھی سہ ماہی قسط کے طور پر 89220مستحقین کی مالی امداد کے لئے گزارہ الاؤنس ،عید گرانٹ اور گزارہ الاؤنس برائے نابینا افراد کے لئے 37کروڑ 30لاکھ 20ہزار روپے کا اجراء کر دیا ۔ صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر سیکرٹری زکوة و عشرنیر اقبال،ایڈمنسٹریٹر زکوة محمد یوسف بٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گزارہ الاؤنس کی مد میں مستحقین کو 25کروڑ17لاکھ78ہزار روپے ،گزارہ الاؤنس برائے نابینا افراد کے لئے 1کروڑ58لاکھ 82ہزار روپے جبکہ عید گرانٹ کے طور پر گزارہ الاؤنس کے مستحقین کو ایک ہزار روپے فی کس کے حساب سے 10کروڑ 53لاکھ 60ہزار روپے کا اجراء کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک ندیم کامران نے تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ لاہور ڈویژن کے 13443مستحقین کو گزارہ الاؤنس اور گزارہ الاؤنس برائے نابینا افراد کی مدوں میں 4کروڑ 3لاکھ 29ہزار ،گوجرانوالہ ڈویژن میں 13250مستحقین کیلئے 3کروڑ97لاکھ 50ہزار ،راولپنڈی ڈویژن کے 8724مستحقین کیلئے 2کروڑ 61لاکھ 72ہزار ،سرگودھا ڈویژن کے 7941مستحقین کیلئے2کروڑ38لاکھ 23ہزار ،فیصل آباد ڈویژن کے 13542مستحقین کیلئے 4کروڑ6لاکھ26ہزار ،ملتان ڈویژن کے 9897مستحقین کیلئے 2کروڑ96لاکھ 91ہزار ،ڈیرہ غازیخان کے 8364مستحقین کیلئے 2کروڑ50لاکھ92ہزار،بہاولپور ڈویژن کے 6357مستحقین کیلئے ایک کروڑ 90لاکھ ،71ہزار اور ساہیوال ڈویژن کے 7702مستحقین کیلئے 2کروڑ 31لاکھ6ہزار روپے کا اجراء کر دیا گیاہے جبکہ گزارہ الاؤنس کے مستحقین کو ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر ایک ہزار روپے فی کس اضافی بطوررمضان وعید گرانٹ کیلئے 10کروڑ 53لاکھ 60ہزار روپے کا اجراء ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر نے سیکرٹری زکوة و عشر اور ایڈمنسٹریٹر زکوة کو جاری کردہ رقوم کو شفاف طریقے سے فوری طور پر مستحقین تک پہنچانے کے انتظامات کی مانیٹرنگ کرنے اور رقوم کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :