Live Updates

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پیر 30 مئی 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری اور دیگر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11جولائی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوٹر عباس زیدی نے ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر نے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت میں پیش نہ ہونے والے ملزمان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا ۔کیس کی سماعت 11جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات