سپریم کورٹ نے این اے 171 کے انتخابی کیس کا معاملہ الیکشن ٹربیونل کو واپس بھیج دیا

پیر 30 مئی 2016 16:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 کے انتخابی کیس کا معاملہ الیکشن ٹربیونل کو واپس بھیج دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3رکنی بینچ نے حلقہ این اے 171 کے انتخابی کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے کیس واپس ٹربیونل کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے شاکر اعوان کامیاب ہوئے تھے، سردار شجاع نے الیکشن ٹربیونل میں شاکر اعوان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا تاہم الیکشن ٹربیونل نے نا اہلی کی درخواست خارج کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :