وزیر اعظم کے پاکستان میں نہ ہونے سے کوئی آئینی یا سیاسی بحران نہیں آئیگا، پوری قوم وزیر اعظم کی صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعا گو ہے، نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے ، اپنی قومی و ملکی ذمہ داریاں سنبھالیں گئے،وزیر اعظم ہارٹ سرجری کے بعد بہتر طریقہ سے کام کرینگے

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مئی 2016 16:17

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء ) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاکستان میں نہ ہونے سے کوئی آئینی یا سیاسی بحران نہیں آئیگا ۔ پوری قوم وزیر اعظم کی صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعا گو ہے وزیر اعظم محمد نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گئے اور اپنی قومی و ملکی ذمہ داریاں سنبھالیں گئے۔

وزیر اعظم ہارٹ سرجری کے بعد بہتر طریقہ سے کام کرینگے۔حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ جب سے مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا ہے اپوزیشن آئے روز نام نہاد بحران پیدا کر رہی ہے جن کی کوئی سیاسی یا آئینی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن نے پاکستان کی سیاست،اخلاقیات اور روایات کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ،اپوزیشن کا کام بے جا تنقید کرنا جبکہ ہمارا کام عوام کی خدمت اور محنت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے انتخابات سمیت ہر کام اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے لیکن افسوس کے مفاد پرستوں پر مشتمل چند افراد کا ٹولہ ہمیشہ بے جا تنقید کر کے اپنا اور قوم کا وقت برباد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے انہوں نے اپنے حلقہ کے ہر وارڈ اور یونین کونسل کے دوروں کا پروگرام مرتب کیا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر جا کر حل کیے جائیں اور انہیں ہر ممکن ریلف فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :