جانا جہاد، مقبوضہ مغربی کنارے سے 10 سالہ کم سن رپورٹر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 16:12

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : جانا جہاد کا شمار دنیا کے کم سن ترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی اس دس سالہ کم سن صحافی کی ویڈیو کو دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے جانا جہاڈ کی صحافتی صلاحتیوں اور اتنی کم عمر میں اس کام کی طرف رغبت کو خوب سراہا۔ جانا جہاد کی عمر محض دس سال ہے اور یہ کم سن صحافی مقبوضہ مغربی کنارے سے رپورٹنگ کے فرائض انجام دیتی ہے اور وہاں ہونے والے ہر واقعہ اور ہر حادثہ کی رپورٹنگ کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جانا یہ کام گذشتہ 3 سال سے کر رہی ہے۔ جانا کا کہنا ہے کہ میں نے رپورٹنگ کا آنے کا تب سوچا جب میں نے اپنے اردگرد دیکھا کہ بغیر کسی صحافتی کوریج کے یہاں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ جانا کا کہنا ہے کہ یہ سب دیکھ کر میں نے سوچا کہ کیوں نہ ان سب کی رپورٹنگ کر کے دنیا کو دکھایا جائے۔ جانا کی خواہش کے کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی سے صحافت میں تعلیم حاصل کرے اور عالمی شہرت یافتہ ٹی وی چینلز فاکس نیوز یا سی این این کے ساتھ کام کرے۔ جانا فلسطین سے متعلق اپنے نظریے سے خبریں دینے کی قائل ہے۔

متعلقہ عنوان :